32

DC فیصل آباد کی زیر نگرانی 8 بازاروں میں تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف بڑا اپریشن۔ MCF کے چیف آفیسر محمد زبیر وٹو’ FWMC کے جنرل مینجر آپریشن چوہدری اعجاز بندیشہ و دیگر محکموں کے افسران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے’ آپریشن کے دوران میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر محکموں کی ٹیموں نے تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرکے سامان ضبط کرلیا۔کچہری بازار، جھنگ بازار، ریگل روڑ سمیت دیگر ملحقہ مقامات پر اپریشن کیا گیا۔ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی عنان قمر نے کہا کہ کسی کو تجاوزات نہیں کرنے دیں گے۔ دکاندارازخود تجاوزات ہٹالیں بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میونسپل کارپوریشن کو بازاروں کے وقفہ وقفہ سے دورے کرکے تجاوزات کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت۔ تجاوزات کے باعث نہ صرف پیدل چلنے والوں کے لئے مشکلات تھیں بلکہ بازاروں کا حسن بھی متاثرہورہا تھا۔ بازاروں کو صاف ستھرا اورتجاوزات سے پاک کرنا مقصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں