ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اسپیشل ایجوکیشن سکول پیر محل کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو پر نوٹس لے لیا۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو اسپیشل ایجوکیشن سکول پیرمحل پہنچ گئے۔ڈپٹی کمشنر نے معذور بچوں کی کلاس پہلی منزل پر منتقل کرنے پر پرنسپل پر برہمی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ یہ واقع دو ماہ پہلے پیش آیا جو کہ افسوس ناک ہے جس کی انکوائری ہو رہی ہے۔ انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تمام معذور بچوں کی کلاسیں گرائونڈ فلور پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اسپیشل ایجوکیشن سکولوں میں طلباو طالبات کوہرممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔
60