DCOریلوے کے ٹرینوں پر چھاپے،75بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانہ

لاہور (بیوروچیف) ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے عبداللہ ارشد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کی ہدایت پر مسلسل ٹرینوں پر چھاپے مارے اور بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے عائد کیے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی سبک رفتار ریل کار پر اچانک چھاپے کے دوران 75بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 57ہزار 490روپے وصول کیے گئے جو کہ قومی خزانے میں جمع کروادیئے گئے۔ اس کارروائی میں کمرشل انسپیکٹر فیصل نزیر کے علاوہ اسپیشل ٹکٹ چیکنگ اسکواڈ بھی ڈی سی او ریلو ے کے ہمراہ تھا۔علاوہ ازیں ڈی سی او ریلوے عبداللہ ارشد نے سبک رفتار کی ڈائننگ کار کے کچن پورشن کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر کچن پورشن میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ڈائننگ کار کنٹریکٹر کو 3ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی او ریلوے عبداللہ ارشد کا کہنا تھا کہ ٹرینوں میں باقاعدہ اور سخت چیکنگ کا عمل جاری رہے گا اور بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈان مزید تیز کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں