DEOسکینڈری فیصل آباد سردار محمد ساجد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) سردار محمد ساجد کو ڈی ای او سیکنڈری فیصل آباد کا چارج لینے پر کھرڑیانوالہ کے وفد میں شامل زاہد جاوید ملک فیاض وسیر،طاہر فانی، زاہد ارشد کی مبارکباد، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میرٹ پر تعینات ہونے والے ڈی ای او سیکنڈری فیصل اباد سردار محمد ساجد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ان کی تعیناتی پر ضلع بھر کے افسران،اساتذہ قائدین و تعلیمی شخصیات احمد عرفان باجوہ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری،میاں زاہد جاوید ڈی ای او ایلیمنٹری،ملک فیاض اختر وسیر ڈپٹی ڈی ای او جڑانوالہ،میاں کاشف ضیا سابق سی ای او ایجوکیشن،عبدالغفار گجر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن،باقر حسین ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری،طاہر حمید فانی،حاجی مدثر حمید فانی،ڈاکٹر زاہد ارشد، ملک اصغر پرنسپل،رانا محمد عاصم اے ای او، ماجد جاوید ہیڈ ماسٹر،میاں محمد فراز (اے ای او) اور دیگران نے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی تعیناتی سے سیکنڈری ونگ میں بہتری ائے گی کیونکہ موصوف ایک منجھے ہوئے تجربہ کار ماہر تعلیم ہیں اور ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔اس موقع پر سردار محمد ساجد ڈی ای او فیصل اباد نے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کے سیکنڈری ونگ کے سکولوں میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔اس کیلئے میں اپنی ٹیم کے ہمراہ تمام تر صلاحیتوں کو صرف کرکے دن رات ایک کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں