DGایف آئی اے کو ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (بیوروچیف)انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے) احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہٹانے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جبکہ ان کے جانشین کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں انسانی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافے کے باعث اعلیٰ سطح پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں