29

DG ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی خالد منظور کی گریڈ 20میں ترقی

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پنجاب حکومت نے ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد خالد منظورکو گریڈ 20میں ترقی دیدی ہے۔ جس کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد خالد منظور فیصل آباد میں بھی مختلف عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ساہیوال میں ڈی جی پی ایچ اے کے طور پر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا’ موصوف کے پاس ڈویژنل کمشنر ڈیرہ غازی خان کے عہدے کا بھی چارج رہ چکا ہے۔فیصل آباد کی سیاسی ‘ سماجی ‘ کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی نے محمد خالد منظور کو گریڈ 20میں ترقی ملنے پر مبارکباد دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں