DG FDAکا پلاٹس کی قرعہ اندازی کے حوالے سے اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ہدایت کی ہے 284رہائشی پلاٹس کی قرعہ اندازی کے منصوبے پر شفاف اور کامیاب عملدرآمد کے لیے ہر مرحلہ پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے لایا جائے ۔ وہ ایک اجلاس میں درخواست فارمز کی وصولی اور قرعہ اندازی کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہے تھے ۔ ڈائریکٹر ائی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر/ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سہیل مقصود پنوں و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ کے مختلف بلاکس میں واقع ایک کنال رقبہ کے189 اور 10 مرلہ کے95 پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے چار سال کی آسان اقساط میں فروخت کے لئے منتخب کیا گیا ہے جن کے لیے درخواست فارم آن لائن وصول کیے جائیں گے جس کی قیمت 10 ہزار روپے فی فارم مقرر کی گئی ہے جبکہ پلاٹ کی قیمت 5 لاکھ روپے فی مرلہ ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ہدایت کی قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے لیے قواعد و ضوابط اور شرائط کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے تاکہ درخواست فارم وصول کرنے کی تاریخ کا جلد اعلان ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں