DHQسرگودھا کی ناقص صفائی پر کمشنر کا اظہار برہمی

سرگودہا(بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژ ن شوکت علی نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈ یکل سپرنٹنڈنٹ کو صفائی، نظم و ضبط اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات فوری طور پر بہتر بنانے کی واضح ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر سرگودہا نے ایمرجنسی بلاک، ایمرجنسی پولیس کائونٹر اور ایکسرے روم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی، علاج کے عمل اور عملے کے رویے بارے آگاہی حاصل کی۔ کمشنر سرگودہا نے ہسپتال کے میڈیکل اسٹور کا بھی دورہ کیا، جہاں ادویات کی فہرست، دستیاب اسٹاک اور اب تک مریضوں کو فراہم کی گئی ادویات کا مکمل ریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ کسی مریض کو دوا کے لیے باہر نہ بھیجا جائے اور تمام بنیادی ادویات ہر وقت دستیاب ہونی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں