11

DHQہسپتال میں نئے سرجیکل ایمرجنسی وارڈ کا آغاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو الائیڈ ٹو ہسپتال میں نئے سرجیکل ایمرجنسی واڈز کا آغاز کر دیا گیا۔وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر چوہدری نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی میڈیسن طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر اقبال چوہدری، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد علی مرزا، ڈائریکٹر ریجن ڈاکٹر محمد شریف دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں سابقہ لیور سنٹر میں پہلے میڈیکل ایمرجنسی کا آغاز کیا گیا تھا اور اس کے ساتھ نیا سرجیکل ایمرجنسی وارڈز بھی قائم کر دیا گیا۔ڈی ایم ایس کا کہنا تھا کہ اب مریضوں کا پورے ہسپتال کا چکر لگا کر ایمرجنسی وارڈ میں پہنچنے کی بجائے سابقہ لیور سنٹر والے گیٹ سے لایا جائیگا اور جبکہ سرجیکل ایمرجنسی وارڈز بطور ٹراما سنٹر ہوگا اور تشویشناک حالت میں لائے جانیوالے مریضوں کو پرانے سرجیکل وارڈ میں بھیجا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں