DHQہسپتال کیCTسکین مشین خراب،مریض خوار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو ہسپتال الائیڈ ٹو میں سی ٹی سکین مشین خراب’ مریض مہنگے داموں پرائیویٹ لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروانے پر مجبور’ ہسپتال انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔ الائیڈ ٹو ہسپتال میں امراض کی تشخیص کیلئے سی ٹی سکین مشین خراب ہو گئی’ ڈاکٹروں کی جانب سے امراض کی تشخیص کیلئے سی ٹی سکین کروانے کی تجویز کردہ ٹیسٹ کروانے میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے مشین میں فنی خراب کا بورڈ لگا کر چپ سادھ رکھی ہے۔ یاد رہے کہ مستحق مریضوں کے سی ٹی سکین ٹیسٹ مفت یا پھر 1500 سے 3000 روپے تک کئے جاتے ہیں جبکہ پرائیویٹ لیبارٹریز میں مذکورہ ٹیسٹ 5ہزار سے 8ہزار تک کئے جاتے ہیں۔ کئی روز سے سی ٹی سکین مشین خراب ہونے سے مریض ہسپتال کے چکر لگا رہے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ اگلے روز کا کہہ کر گھروں کو بھیج دیتے ہیں۔ غریب اور مستحق مریض پرائیویٹ لیبارٹریز سے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی ٹی سکین کا کوئی پرزہ خراب ہو گیا ہے اور مذکورہ کمپنی کو پرزہ کی تبدیلی کا لیٹر لکھ دیا ہے جونہی پرزہ آئے گا مشین کو درست کر کے ٹیسٹ شروع کر دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں