DPSمیں مسائل کی بھرمار،ڈویژنل کمشنر نے نوٹس لے لیا

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج مین کیمپس میں مسائل کی بھرمار’واش رومز کا براحال’مچھروں کی بہتات ‘ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار’پانی کا چھڑکائو اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مٹی کے گردوغبار’ گندگی نے طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین کے لئے بھی مشکلات پیدا کر دیں۔اس ساری صورتحال کا ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے سختی سے نوٹس لے لیا اور ڈی پی ایس کے پرنسپلز سمیت متعلقہ افسران کو 15نومبر کو اپنے آفس میٹنگ کے لئے طلب کر لیا۔ڈویژنل کمشنر کے نوٹس کے باوجود بھی ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج مین کیمپس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر نہ بنایا جا سکا۔اس کے ساتھ ساتھ مین گیٹ کے باہر والی سڑک پر ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر’ٹریفک جام’سی ٹی او نے متعلقہ ڈی ایس پی ٹریفک ‘سینئر ٹریفک وارڈنز سے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ نے گزشتہ روز ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج مین کیمپس کی ناگفتہ بہ صورتحال کے متعلق تفصیلی خبر شائع کی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ ادارے کے مین گیٹ والی سڑک پر ٹریفک وارڈنز کی غیر حاضری کے باعث ٹریفک جام رہنے کے متعلقہ نشاندہی کی تھی جس پر ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے سخت نوٹس لیا اور متعلقہ انتظامیہ کو 15نومبر کو بروز ہفتہ میٹنگ کے لئے اپنے آفس طلب کر لیا۔یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈویژنل کمشنرکے نوٹس کے باوجود ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج مین کیمپس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال آج بھی ویسے کی ویسے ہے۔مین سڑک پر ٹریفک وارڈنز نہ ہونے کی وجہ سے آج صبح بھی کافی دیر تک ٹریفک جام رہی۔جس پر سی ٹی او ناصر جاوید رانا کو آگاہ کیا گیا جنہوں نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی ٹریفک اورسینئر ٹریفک وارڈنز سے جواب طلبی کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں