DPS کی طا لبہ کی تقریری مقابلہ میں پنجاب میں پہلی پوزیشن

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )ڈی پی ایس کی طا لبہ کا اعزاز ،تقریری مقابلہ میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے آل پنجابBilingual Declamation کے موضوع پر تقریری مقابلہ میں بہترین تقریر کرتے ہوئے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج فیصل آباد کی طالبہ عائشہ اعجاز نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے ادارے اور والدین کا نام روشن کر دیا ۔ڈی پی ایس کی پرنسپل مسز عالیہ ایوب اور ہیڈ مسٹریس محترمہ رافعہ راشدہ نے شاندار کامیابی پر عائشہ اعجاز کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ اعجاز کی کامیابی ہمارے ادارے اور ہمارے لئے فخر کا باعث ہے ،ہماری دعا ہے کہ عائشہ اعجاز اسی طرح زندگی میں مزید کامیابیاں حاصل کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں