DSPعامر وحید کی نگرانی میں سول لائن پولیس نے تہرے قتل کے2مرکزی ملزمان گرفتار کرلئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزا دہ بلال عمر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سول لائن میاں عامر وحید کی نگرانی میں سول لائن پولیس نے سول ہسپتال میں پیش آنیوالے تہرے قتل کے واقعہ میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو چنیوٹ سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو روز قبل ضلع کچہری سے ملزم طاہر لونا ایڈووکیٹ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پکڑے جانیوالے تینوں ملزمان سے بازپرس جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق 10 روز قبل جائیداد کے تنازعہ پر سیشن کورٹ میں لڑائی کے بعد میڈیکل لیگل لینے کیلئے سول ہسپتال آنے والے دو بھائیو ں سمیت تین افراد ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے تحت تھانہ سول لائن میں دہشت گردی ایکٹ سمیت قتل واقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سی پی او کی ہدایت پر ڈی ایس پی سول لائن عامر وحید کی نگرانی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں تو دو روز قبل ڈی ایس پی کی نگرانی میں سول لائن پولیس نے ضلع کچہری سے مفرور ملزم طاہر لونا ایڈووکیٹ کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ سول لائن پولیس نے ڈی ایس پی سول لائن کی نگرانی میں ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چنیوٹ کے نواحی علاقہ میں کامیاب چھاپہ مار کر مزید دو ملزمان انتظار عرف شاہد اور بلال کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں