DSPمنچن آباد کا مرکزی امام بارگاہ منڈی صادق گنج کا دورہ

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)سپریم لیڈر ایران سید علی خامنائی کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے تناظر میں ڈی ایس پی منچن آباد زاہد علی نے مرکزی امام بارگاہ دربار حسین منڈی صادق گنج کا تعزیتی دورہ کیا ڈی ایس پی منچن آباد کے ہمراہ میثاق امن کمیٹی کے ممبران ہیرا لال رانا برگٹ سرپنچ ہندو بالمیکی و ضلعی ممبر میثاق امن کمیٹی غلام رسول بھٹی ممبر میثاق امن کمیٹی اور محمد ارشاد رحمانی ممبر میثاق امن کمیٹی بھی موجود تھے ڈی ایس پی منچن آباد زاہد علی نے متولی امام بارگاہ سید سجاد حسین اور تحصیل صدر مجلس وحدت المسلمین و ممبر ضلعی امن کمیٹی سید شفقت عباس سے رہبر معظم ایران سید علی خامنائی کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا خیر کی اس موقع پر ہیرا لال رانا برگٹ سرپنچ ہندو بالمیکی کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر ایران آیت اللہ علی خامنائی کی شہادت نے ہر مکتبہ فکر کو غم میں مبتلا کیا ہے ہماری بالمیک برادری نے بھی سوگ کا اظہار کرتے ہوئے ہولی کی تقریبات منسوخ کر دیں غلام رسول بھٹی ممبر امن میثاق کمیٹی کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر ایران آیت اللہ علی خامنائی کی شہادت رنگ لائے گی اور یہودیوں اور صہیونیوں کو شکست فاش ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں