DTCپل پر5من مرغیاں لے جاتے سپلائر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سمندری روڈ ڈی ٹائپ کالونی پل کے قریب چھاپہ مار کر 5من مردہ مرغیوں سمیت سپلائر کو پکڑ لیا، پکڑے جانیوالا ملزم مردہ مرغیاں شہر کے مختلف ہوٹلوں پر فروخت کرتا تھا، فوڈ سیفٹی آفیسر غلام عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سمندری روٍڈ پل ڈی ٹائپ کالونی کے قریب مشکوک لوڈر رکشہ کو چیک کیا تو اس میں 200 کلو مردہ مرغیاں پائی گئیں، جس پر سپلائر عثمان جعفر کو قابو کر کے حوالہ پولیس کر دیا اور مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا۔ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے انسانی صحت سے کھیلنے والے ملزم سے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں