DVR غائب ہونے پر ASI اور محرر معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے فرائض میں غفلت برتنے پر تھانہ نشاط آباد کے اے ایس آئی اور سابق محرر کو معطل کر دیا۔ معطل ہونے والوں میں اے ایس آئی یٰسین اور سابق محرر رانا عامر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ تھانہ نشاط آباد میں تھانیدار یٰسین کے کمرہ میں ڈی وی آر نصب تھی جو کہ غائب ہو گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں