FBRکا ارکان پارلیمنٹ اور ٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے پر غور

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ اورٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹری دوبارہ شائع کرنے پر غور شروع کر دیا، سمری منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔حکام کے مطابق تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ایف بی آرکی ویب سائٹ پرجاری کیا جائیگا، گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس ریٹرنزکی تعداد تقریبا 76لاکھ رہی،ان میں سے صرف 30سے 40لاکھ افراد ہی ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ لاکھوں نے زیرو قابل ٹیکس آمدن ڈکلیئر کی۔ایف بی آرحکام کاکہنا ہے کہ صرف گوشواروں کی تعداد بڑھانا کافی نہیں بلکہ محصولات میں اضافہ بھی ضروری ہے،بینکوں کیساتھ ڈیٹا کی کراس چیکنگ کے ذریعے ٹیکس چوری روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکس چوری کی نشاندہی کرنے والے نجی افراد یاکمپنیوں کو انعام دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔انکم ٹیکس ریٹرنزجمع کرانے میں تکنیکی مسائل دور کیے جائیں گے،حکام نے بتایا کہ ہر 2ماہ بعد آئرس لاگ ان اور پاس ورڈ بدلنے کی شرط کے باعث شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں