FBRکا سیلز ٹیکس فراڈ کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام

اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس فراڈ اور بوگس کمپنیوں کے قیام کی روک تھام کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونے والے افراد کی بائیو میٹرک ویری فکیشن لازمی قرار دے دی۔نئی پالیسی کے تحت، رجسٹریشن کے پہلے مہینے کے اندر ہی بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہوگی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ان عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی جو شہریوں کے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کرکے جعلی کمپنیاں رجسٹر کرواتے تھے اور پھر ان کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ کرتے تھے۔حکام کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کی شرط متعارف کروانے کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ہے۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ بائیو میٹرک نہ کروانے کی صورت میں رجسٹریشن معطل کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں