FBRکا کارنامہ،انتقال کرنیوالے 1لاکھ افراد تاحال رجسٹرڈ

اسلام آباد ( بیو رو چیف) ایف بی آرمیں رجسٹرڈ افراد کی ڈی رجسٹریشن کیلئے کوئی جامع پالیسی نہ ہونے کا انکشاف، ایف بی آر کے انکم ٹیکس سسٹم میںانتقال کرنیوالے1 لاکھ افراد تاحال رجسٹرڈ ہیں۔انتقال کرنیوالوں کی بروقت ڈی رجسٹریشن نہ ہونے سے جرمانوں کا مسئلہ سنگین ہونے لگا، افسران کی جانب سے ریٹرن جمع نہ ہونے پربھاری جرمانے بھی عائد کیے جانے لگے۔ورثاء کے علم میں نہ ہونے کے باعث عائد جرمانوں کا تناسب بھی دوگنا ہونے لگا، انتقال کر نیوالوں پر جرمانہ عائد کرنے سے پہلے وارثاء کے علم میں لانا ضروری ہے۔اعلیٰ حکام کی عدم توجہی سے مسئلہ مزید سنگین اور سسٹم پر بوجھ بڑھتا جارہا ہے،متعلقہ زونل کمشنر کے پاس ڈ یتھسر ٹیفکیٹ دیکھ کر ڈی رجسٹرڈ کرنے کا اختیار ہے، درخواست گزاروں کی درخواست پر وفاقی ٹیکس محتسب متعدد کیسز حل کر چکاہے۔متاثرین کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کے بچوں کے علم میں لائے بغیر عائد کیا گیا جرمانہ ادا کرنا ممکن نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں