FBRکو لا محدود اختیارات دینے سے مسائل بڑھ گئے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد رانا طیب خاں ، وائس چیئر مین محسن ہمایوں، سر پرات اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید،صدر حاجی سردار محمد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کی آئندہ مالی سال کے بجٹ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں،ایف بی آر کو لا محدود اختیارات دینے سے مسائل بڑھ رہے ہیں جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کن ذرائع سے ریونیو بڑھانے کی حکمت عملی مرتب کر رہی ہے اس حوالے سے معیشت میں حصہ ڈالنے والے تمام شعبوں کو پیشگی آگاہ کیا جائے تاکہ اس پرتجاویز سامنے آ سکیں ۔ حکومت سے اپیل ہے کہ آئندہ بجٹ میں پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی پالیسی کو ترک کیا جائے اور جو شعبے ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ایف بی آر کو ان کے لئے متحرک کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں