14

FBRکی انعامات کی حد کے حوالے سے ترمیمی مسودہ جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو ریوارڈ رولز 2021میں ترمیمی مسودہ جاری کر دیا ہے، جسکے تحت کسی بھی مالی سال میں کسی ملازم کو 24 بنیادی تنخواہوں سے زائد انعام نہیں دیا جا سکے گا ۔ مجوزہ ترامیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور آئی سی ٹی ٹیکس آن سروسز آرڈیننس کے تحت متعارف کرائی گئی ہیں۔ ترمیم کا اطلاق ان لینڈ ریونیو ریوارڈ رولز 2021کے رول 6 پر ہوگا، جس میں رول 6 کی شق 2 کو تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ریوارڈ کی حد واضح طور پر مقرر کی جا سکے ۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کا مقصد انعامات کے نظام میں شفافیت، توازن اور یکساں اصولوں کے نفاذ کو یقینی بنانا اور غیر ضروری تفاوت کو ختم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں