FBRکے مختلف آمدنیوں پر علیحدہ ٹیکس ریٹ مقرر

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر نے رواں مالی سال کے لیے فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس نظام میں نمایاں فرق واضح کر دیا، مختلف آمدنیوں پر علیحدہ ٹیکس ریٹ مقرر کر دیے گئے۔ نان فائلرز پر مختلف مالی لین دین پر دوگنا تک ٹیکس عائد کیا جائے گا تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع اور شفاف بنایا جا سکے۔بینک سے 50ہزار رو پے سے زائد کیش نکالنے پر نان فائلرز سے 0.8 فیصد ٹیکس وصول کیا جائیگا۔سیونگ اکانٹ کے منافع پر فائلرز سے 20فیصد جبکہ نان فائلرز سے 40فیصد ٹیکس عائد ہوگا,ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بین الاقوامی ادائیگیوں پر نان فائلرز سے 10فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا,پرائز بانڈ اور لاٹری جیتنے پر نان فائلرز کے لیے ٹیکس شرح 30سے 40فیصد تک مقرر کی گئی ہے۔اساتذہ اور دیگر سروس فراہم کرنے والوں پر ودہولڈنگ ٹیکس نان فائلرز کے لیے 30فیصد ہوگا,ڈیویڈنڈ انکم پر فائلرز سے 15فیصد جبکہ نان فائلرز سے 30فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا,بونس شیئرز کے اجرا پر نان فائلرز پر 20فیصد ٹیکس نافذ ہوگا,25 ہزار روپے سے زائد بجلی کے بل پر نان فائلر گھریلو صارفین سے 7.5فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا َشادی ہال اور تقریبات کے بلز پر فائلرز کے لیے ریفنڈیبل، نان فائلرز کے لیے نان ریفنڈیبل ٹیکس ہوگا,ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز کو فروخت پر نان فائلرز سے 2 فیصد، جبکہ ریٹیلرز سے 2.5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں