فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کنونیئرقائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل پروسیسنگ FPCCI ، کنونیئر قائمہ کمیٹی ریجن پنجاب کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل FPCCI حافظ فیصل احمددین نے کہاہے کہ ایف بی آرکے کالے قانون کوکسی صورت نہیں مانتے ۔ٹیکسٹائل ملزمالکان کوبلاجوازبندگلی کی طرف نہ دھکیلا جائے ۔ معیشت پہلے ہی نازک موڑپر کھڑی ہے ایسے میں مزیدبوجھ نہ ڈالاجائے ۔انہوںنے کہاکہ ریجنل ٹیکس آفس کی جانب سے فیصل آبادکے ٹیکسٹائل پروسیسنگ اداروں کو38.A اور 40.B جیسے کالے قانون کے تحت بند کیا جارہا ہے جوکہ تشویشناک بات ہے۔ سنگین اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیںجو موجودہ معاشی بدحالی کے دنوں میں ٹیکسٹائل اداروں پرشب خون مارنے کے مترادف ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم سب متحد ہیں اپنے جائز حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس کالے قانون سے ٹیکسٹائل شہرمیں سخت تشویش پیداہوگئی ہے ۔



