36

FCCiاسٹینڈنگ کمیٹی سپورٹس،کبڈی ایسوسی ایشن کا اجلاس

فیصل آباد(پ ر)FCCIاسٹینڈنگ کمیٹی سپورٹس ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس مرحبا محل کینال روڈ پر ہوا ۔ اجلاس میں چوہدری شبیر سندھو کنوینئر FCCI اسٹینڈنگ کمیٹی سپورٹس محمدطیب گیلانی سیکرٹری ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن، شفیق حسین شاہ صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن ،چوہدری فضل حق گجر سیکرٹری ڈسڑکٹ کبڈی ایسوسی ایشن ، انٹر نیشنل ایمپائرز عبدالحکیم ، یسین بھٹی ، پروفیسر شہزاد سلیم کھوکھررجسٹرڈکلبز کے نمائندئے۔ فوجی عابد ، میاں عدیل اشفاق احمد ، میں عمیر ، چوہدری عمردرازایڈووکیٹ ، سرور سندھو، بابر شیخ، مطلوب بٹ و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 5-4 فروری کو کشمیر کپ ،17-18فروری کو غوثیہ کپ، یکم تا3مارچ باباگرو نانک کپ ، مئی میں انٹر نیشنل کبڈی سیریز کینیڈا جون میں ٹیکنیکل آفیشل کورس، اگست میں جشن آزادی کبڈی سیریز کروانے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں انٹر نیشنل کبڈی پروموٹر ز، حاجی خورشید عالم سندھو، شمبو بھرولی کینیڈ ااورکبڈی کی پروموشن کرنے پر خالد سعید آف مرحبا محل کابھی خصوصی طورپر شکریہ ادا کیاگیا ۔ سابق انٹر نیشنل کبڈی کھلاڑی خالد جاوید اورباباافتخار وڑائچ کی صحت کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی جو ان دنوں شدید علیل ہیں اورالائیڈہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں