4

FCCIالیکشن،کارپوریٹ کلاس میں نیشنل گروپ کا کلین سویپ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے انتخابات 2024-26ئ کے پہلے مرحلہ میںکارپوریٹ کلاس کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ اس کلاس کی خالی ہونے والی 14 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے 22امیدواروںکے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج مندرجہ ذیل ہیں۔جواد شفیق آف میسرز سی۔ٹرینز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ نے476ووٹ، شاہد مجید آف میسرز شاہد مجید اینڈ کمپنی (پرائیویٹ ) لمیٹڈنے478ووٹ، عاصم منیر آف میسرز زیڈ اے انڈسٹری نے 478ووٹ، ندیم اقبال آف میسرز زکا ٹریولز اینڈ ٹورز (پرائیویٹ) لمیٹڈنے478ووٹ، شہزاد مشتاق آف میسرز پراچہ سوپ اینڈ کیمیکل انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے468ووٹ، خلیل قیصر آف میسرز شمس برادرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے470ووٹ ، محمد توقیر امجد آف میسرز سعید فیبرکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے474ووٹ، بابر وحید آف میسرز رشید ٹیکسٹائل پرنٹنگ انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے468۔ووٹ ، محمد ہارون وحید آف میسرز جھنگ فیبرکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے481ووٹ ، بلال جمیل آف میسرز اے بی ایم ٹیکسٹائلز نے468ووٹ، عبدالحسیب اعجاز آف میسرز اے۔ایم نیٹ وئیر نے 469ووٹ، نوید اکرم شیخ آف میسرز نوید انٹر پرائزز نے 461ووٹ ، شاہد ممتاز آف میسرز قطر فلور ملز نے 440ووٹ، عبدالقیوم آف میسرز اقبال فوڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے449ووٹ، حلیم اختر آف میسرز بسم اللہ فیبرکس نے 173ووٹ، طیب مسعود آف میسرز الٰہی انٹر پرائز نے156ووٹ، محمد حنان حمزہ آف میسرز حمزہ ایکسپورٹس نے 141ووٹ، وقاص سہیل آف میسرز کاٹن فیلڈ نے141ووٹ، محمد منظور آف میسرز منظور ویونگ فیکٹر ی نے138ووٹ، فرخ حسین آف میسرز الپاک ہیلتھ کیئر (پرائیویٹ ) لمیٹڈنے133ووٹ، انجم وحید آف میسرز داتا فیبرکس نے135ووٹ اور محمد ارشد آف میسرز ارشد گلوز نے134ووٹ حاصل کئے۔ ان میں سے کامیاب ہونے والے امیدواروں میںجواد شفیق، شاہد مجید، عاصم منیر، ندیم اقبال، شہزاد مشتاق، خلیل قیصر، محمد توقیر امجد، بابر وحید، محمد ہارون وحید، بلال جمیل، عبدالحسیب اعجاز، نوید اکرم شیخ، شاہد ممتاز اور عبدالقیوم شامل ہیں۔ان کا انتخاب 2سال کی مدت کیلئے ہوا ہے الیکشن کمیشن کے ممبران مزمل سلطان، چوہدری محمد نواز اور راشد منیر کے مطابق اس کلاس کے کل اہل ووٹروں کی تعداد 1216تھی جس میں سے 616نے ووٹ کاسٹ کئے جبکہ ان میں سے9ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا اس طرح درست ووٹوں کی تعداد 607تھی۔ انتخاب انتہائی پر امن ، صاف اور شفاف ماحول میں ہوئے اور کسی امیدوار کی طرف سے کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا گیا۔ پولنگ کیصاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ عمل کو دیکھنے کیلئے وکلاء ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی فیصل آباد چیمبر کا دورہ کیا۔ انتخابی نتائج کا غیر حتمی اور غیر سرکاری اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ممبران مزمل سلطان، چوہدری محمد نواز اور راشد منیر نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ہارنے والوں کو آئندہ مزید محنت کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے بتایا کہ اس کیٹگری کیلئے خواتین کی ایک مخصوص نشست پر محترمہ روبینہ امجد کو پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار دیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر نیشنل گروپ کے میاں محمد ادریس اور کامیاب ہونے والے امیدواروں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حسب معمول اس بار بھی بزنس کمیونٹی نے نیشنل گروپ پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کل اسی طرح ایسوسی ایٹ کلاس کی کامیابی کا بھی جشن منایا جائے گا۔دریں اثناء ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے پولنگ کل مؤرخہ 19ستمبر کو صبح نو بجے شروع ہو گئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں