2

FCCIاور ٹویوٹا موٹرز کے درمیان معاہدہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور ٹو یوٹا موٹرز کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت فیصل آباد چیمبر کے ممبروں کو ٹویوٹا گاڑیوں کی ڈلیوری میں ترجیح دی جائے گی۔ آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ اور ٹویوٹا فیصل آباد موٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیر ملک نے اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ یادداشت کے مطابق فیصل آباد چیمبر کے ممبران کو مخصوص نئی گاڑیوں کی خریداری کے سلسلہ میں بلا سود انسٹالمنٹ پلان کی سہولت ملے گی۔ تاہم یہ سہولت سٹاک کی دستیابی سے مشروط ہو گی۔ چیمبر کے ممبران کو آفٹر سیلز سروسز، انشورنس اور ایس پی اے کے سلسلہ میں بھی مراعات ملیں گیں۔ یہ سہولت ٹویوٹا فیصل آباد موٹرز اور اس کے تین آئوٹ لٹس پر بھی دستیاب ہو ںگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں