FCCIتاجروں وصنعت کاروں کے مسائل کے حل کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے رہی ہے،فاروق یوسف شیخ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری تاجروں اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے رہی ہے جو حکومت کو تاجروں کے مسائل سے آگاہ کرے گی ‘ یہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکو مت کو مجبور کریگی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کے فیصلوں میں پاکستان کے تمام چیمبرز کے صدور کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے’ ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے ہول سیل کلاتھ سیکٹر کے صدر شیخ محمد فیصل کی طرف سے چیمبر آف کامرس میں تاجروں کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کے شرکاء سے کیا’ عید ملن پارٹی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر رانا محمد سکندراعظم خاں’ سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی’ گرے کلاتھ کے صدر شیخ آصف’ کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود’ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ افغان چوک ریل بازار کے صدر عبدالرحمن مانی’ جنرل سیکرٹری مرزااعظم’ ینگ ٹریڈرز سکاگروپ کے صدر سہیل نیاز طور’ ہول سیل کلاتھ سیکٹر کے حافظ عبدالوحید کے علاوہ کپڑے کے کاروبار سے منسلک تاجروں نے شریک کی’ صدر ہول سیل کلاتھ سیکٹر شیخ محمد فیصل نے کہا کہ حکومتی غلط پالیسیوںکی وجہ سے تاجر تباہ ہو گئے ہیں’ باربار پٹرولیم مصنوعات کے بم گرائے جا رہے ہیں’ مہنگائی کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے’ عوام بلبلا رہے ہیں’ حکومت اپنے خرچے کم کرنے کی بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے جو پہلے ہی ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے چیخیں مار رہے ہیں’ بے بس عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ہاتھ پیر مار رہی ہے مگر بڑھتی ہوئی بیروزگاری نے انہیں مفلوج کر کے رکھ دیا ہے’ شیخ فیصل نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ فیصل آباد سے سوتیلی ماہ جیسا سلوک کیا ہے’ پاکستان کا مانجسٹر اور تیسرا بڑا شہر ہونے کے باوجود سہولیات کا فقدان ہے’ فیصل آباد کا ریلوے کا نظام انتہائی ابتر ہے’ تمام ٹرینیں لیٹ ہوتی ہے کی وجہ سے تاجر وقت پر اپنی منزل پر نہیں پہنچ پاتے اور کاروبار متاثر ہوتے ہیں’ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ فیصل آباد سمیت پاکستان بھر میں ٹرینوں کا نظام درست کیا جائے’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر کے سابق صدر’ چیئرمین لائزون کمیٹی برائے ٹریڈ رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے وہ ممبران جنہوں نے اپنی ممبرشپ کی تجدید نہیں کروائی فل الفور کروا لیں’ انہوں نے کہا کہ چیمبر کا ممبر بننے کے فوائد کئی ہیںنقصان کوئی بھی نہیں’ چیمبر کے ممبر سکولوں’ کالجوں’ یونیورسٹیوں’ ایئرلائنز’ ریلویز’ مہنگے ترین ہسپتالوں سے اچھا خاصا ریلیف لے سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس تاجروں اور صنعت کاروں کے حقوق کا ضامن ہے’ چیمبر کے پلیٹ فارم پر ہم اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے نئے نئے تجربات کر سکتے ہیں’ اس کے علاوہ چیمبر کے پلیٹ فارم پر اپنے کاروبار کے تحفظ اور سرکاری محکموں کے کرپٹ افسران کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کر سکتے ہیں’انہوں نے کہا کہ کاروبار کے فروغ اور مسائل کے حل کیلئے چیمبر آف کامرس کا ممبر بننا ضروری ہے’ ہر وہ شخص چیمبر آف کامرس کا ممبر بن سکتا ہے جو ٹیکس پیڈ ہے’ اگر آپ چیمبر آف کامرس کے ممبر ہیں تو آپ کو دوسرے ممالک کے ویزے بھی آسانی سے ملیں گے اور چیمبر آپ کا ضامن ہو گا’ اس لئے بغیر وقت ضائع کئے خود کو چیمبر آف کامرس کا ممبر بنائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں