FCCIکے ممبر انجم رشید، آصف اقبال کی والدہ انتقال کر گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبر انجم رشید، آصف اقبال ، علی رشید اور طیب رشید آف میسرز اے آئی ٹیکسٹائلز کی والدہ محترمہ انتقال کر گئی ہیں انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ عائشہ بلاک، عبداللہ گارڈن ایسٹ کینال روڈ میں ادا کی گئی ۔ جس میں چیمبر کے ممبران کے علاوہ شہر کی ممتاز تا جر ، صنعتکار اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ دریں اثنا فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ، سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں