19

FCCIکے نائب صدر عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر انجینئر عاصم منیر کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے اس دار فانی سے کوچ کر گئیں ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ملتان روڈ لاہور کی جامع مسجد بابا اطہر شہید میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میںتاجروں ،صنعتکاروں سمیت ہر مکتبہ فکر سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں