FCCIکے ہیلتھ ‘ انشورنس اداروں کیساتھ معاہدے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے ممبران کو جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف اداروں کیساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کئے ہیں۔ان اداروں میں پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) ، عزیز فاطمہ ہسپتال، الفلاح انشورنس، فیصل آباد انٹر نیشنل ہسپتال، ملت اینڈ نیشنل لیبارٹریز، الفیصل ہسپتال اور مجاہد ہسپتال شامل ہیں۔ ان معاہدوں کے تحت ممبران اور ان کے اہلخانہ صحت، تحقیق، انشورنس اور دیگر سہولیات سے خصوصی رعایت اور آسان شرائط پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔صدر فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری ریحان نسیم بھراڑہ نے اس موقع پر کہا کہ FCCI ہمیشہ اپنے ممبران کی فلاح و بہبود اور کاروباری آسانیوں کے لیے کوشاں رہا ہے۔ ان مفاہمتی یادداشتوں سے نہ صرف ممبران کو سہولت ملے گی بلکہ صنعت اور تجارت کے شعبوں میں جدید تقاضوں کے مطابق بہتری بھی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں