FDAسٹی میں توسیعی منصوبے کے تحت پیڈل ٹینس کورٹ قائم کیا جارہا ہے،محمد آصف چوہدری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی میں توسیعی منصوبے کے تحت پیڈل ٹینس کورٹ قائم کیا جا رہا ہے جس کیلئے ماسٹر پلاننگ کر کے دیگر مختلف سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد منصوبے تجویز کئے گئے ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک اجلاس میں سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی کے ترقیاتی و انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی۔ اس موقع پر ماسٹر پلاننگ کے تحت مجوزہ منصوبے بھی زیر بحث آئے اور ان میں پیش رفت کی حکمت عملی وضع کی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ طلحہ تبسم ودیگر افسران کے علاوہ مینجر سپورٹس کمپلیکس رضوانہ کمال، اسسٹنٹ مینجر طارق نذیر بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بتایاکہ پیڈل ٹینس کے کھیل کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب جگہ پر فوری طور پر پیڈل ٹینس کورٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں عالمی معیار ٹیرف، فریمنگ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیگی۔ جسے آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائیگا اور یہ پیڈل کورٹ شائقین کے لئے گہری دلچسپی و توجہ کا مرکز ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس کو سولر سسٹم پر منتقل کیاجارہاہے جبکہ ماسٹر پلاننگ کے مطابق انڈو انٹرٹیمنٹ ایریا میں بالنگ ایلے، سینما اور ای گیمنگ کے علاوہ لان ٹینس کورٹ (گرین ٹرف) مارکی /ایونٹ ہال، فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ، گیسٹ ہاس، ڈے کیئرسنٹر، سیلون اور بیکری کی سہولت بھی مجوزہ منصوبہ جات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیڈ ل کورٹ کی تکمیل کے ساتھ جوس کارنر، باربی کیو ہٹ اور کیفے ٹیریا بھی فکشنل ہونگے۔ مزید براں ماڈرن لینڈ سکیپنگ کے لئے اقدمات بھی توسیعی منصوبے میں شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ہدایت کی کہ سپورٹس کمپلیکس میں اے ٹی ایم مشین کی فراہمی کے لئے اقدامات کو آگے بڑھائیں جبکہ تمام واجبات کی وصولی کے لئے جدید سسٹم کو بھی فعال رہنا چاہئے۔ انہوں نے ممبرز کے اطمینان اور سہولت کے مطابق انتظامات کو برقرار رکھنے، سکیورٹی امور کو چوکس اور عمدہ صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔ چیف انجینئر مہرایوب نے پیڈل کورٹ کی تعمیراتی پیش رفت اور دیگر منصوبوں کے لئے قابل عمل منصوبہ سازی سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں