FDAون ونڈو کائونٹر کے ذریعے ریلیف فراہم کر رہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے ون ونڈو کائونٹر سے گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف شعبوں سے متعلق 219درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیاگیا جبکہ26درخواستیں زیر کاررو ائی ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی جس میں ون ونڈو کائونٹر کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر جنید حسن منج، اسما محسن، یاسر اعجاز چٹھہ، سہیل مقصود پنوں اور مختلف شعبوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ مینجمنٹ ون سے متعلق 151درخواست گزاروں کو سروسز فراہم کی گئیں جبکہ شعبہ ٹائون پلاننگ ون اور ٹو کے بارے میں 26اور 36درخواستیں اور کچی آبادی سے متعلقہ امور کے بارے میں چھ درخواستیں نمٹائی گئیں جن سروسز کے بار ے میں درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ان میں ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں واقع جائیدادوں کی منتقلی، وراثتی انتقالات، بلڈنگ پلان کی منظور ی، تکمیلی سرٹیفیکٹس، اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکٹس، ٹی پی رپورٹس، قبضہ سلپس اور مختلف این او سی کے اجرا کے امور شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شعبہ جاتی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہروقت موجود رہتی ہے لہذا ایف ڈی اے کی سروسز کے معیار میں مزید اضافہ کرنے کی کوششوں میں کمی نہیں رہنی چاہیے اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی تمام شعبوں میں ای فائلنگ آٹو میشن سسٹم پر پوری توجہ اور ذمہ داری عملدرآمد ہوناچاہیئے تاکہ پیپر لیس ورکنگ سے متعلق حکومتی احکامات کو کامیابی سے جا سکے جوکہ تیزرفتار سروس ڈیلیوری کے لئے وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اپنے شعبوں میں زیر کارروائی درخواستوں پر کام کی کڑی مانیٹرنگ کریں اورکوئی فائل یا درخواست بلاجواز زیر التوا نہیں رہنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں