FDAکا آپریشن 14عمارتیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ستیانہ روڈ پر تین نجی ہاسنگ سکیموں میں بلڈنگ پلان کی منظوری کے زیر تعمیر 14 رہائشی عمارتوں کو سربمہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹان پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف نجی ہاسنگ سکیموں میں زیرتعمیر عمارتوں کو چیک کیا تو ستیانہ روڈ پر ستارہ ڈائمنڈ سٹی، ماڈل سٹی ii اور ڈیفنس سٹی میں نقشہ کی منظوری کے بغیر چودہ گھر تعمیر کئے جا رہے تھے جنہیں فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں کی تعمیر کے لئے ایف ڈی اے سے بلڈنگ پلان کی منظوری حاصل کریں بصورت دیگر عدم تعمیل پر غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارتوں کو مسمار کیا جا سکتا ہے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ ایف ڈی اے سے منظوری حاصل کرنیوالی نجی ہاسنگ سکیموں میں بلڈنگ کنٹرول بھی اسی اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں ہے لہذا گھروں کی تعمیر کے لئے بلڈنگ پلان بھی ایف ڈی اے سے منظور کراوئیں اس سلسلے میں بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کی صورتحال کو مسلسل چیک کیا جا رہا ہے لہذا قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں سے اجتناب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں