FDAکا زیر کنٹرول کالونیوں میں آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں بلڈنگ لاز کی خلاف ورزی کیخلاف انسپکشن مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ نے دوران پڑتال گلبرگ کالونی میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی پر دو پلاٹس کوسیل کر دیا اور مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں انسپکٹر اسلم انصاری و دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف کالونیوں میں زیر تعمیر عمارات کوچیک کیا تو گلبرگ کالونی میں پلاٹ نمبر Aـ324 اور پلاٹ نمبر Aـ18 پر منظور شدہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیرات کی جارہی تھیں جنہیں فوری طور پر سیل کردیاگیا اور مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔ ایف انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ تعمیرات میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر قانون شکنی پر تعمیرات جاری نہیں رکھی جا سکیں گی اور قصوروار افراد کو بھاری جرمانوں کے علاوہ خلاف قانون تعمیرات کو مسمار بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں