FDAکا غیر قانونی رہائشی کالونیوں کیخلاف آپریشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کیخلاف بھرپور مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ اور گلستان کالونی کے مین بازار سے عارضی و پختہ تجاوزات کا صفایا کر دیا اور سامان قبضہ میں لیکر 35 دکانداروں کیخلاف چا لا ن سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر میاں قمر شہزاد کی سربراہی میں انسپکٹرز اسلم انصاری، ثناء اللہ اور دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے انسپکشن کی تو موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ اور گلستان کالونی میں بعض دکانداروں نے کاروباری سامان رکھ کر سرکاری جگہوں اور عوامی راستوں کو روک رکھا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں