10

FDAکا غیر قانونی کمرشلائزیشن کیخلاف کریک ڈائون

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی جائیدادوں کو بلا منظوری کاروبار مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر گلفشاں کالونی میں تین پلاٹس کو سر بمہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں اس انسپکٹر اسلم انصاری و دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے شعبہ ٹائون پلاننگ کے رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گلشفاں کالونی کے اے بلاک میں تین رہائشی پلاٹس نمبر1,2اور3 کو سر بمہر کر دیا جنہیں غیر قانونی طور پر بطور کمرشل استعمال کیا جا رہا تھا۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے ان جائیدادوں کے مالکان کو بار بار نوٹسز جاری کرنے کے علاوہ قانون شکنی پر ان کے خلاف چالان بھی سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوائے گئے لیکن کمرشلائزیشن پالیسی کی پابندی نہیں کی گئی جس پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان تین پلاٹس کو سر بمہر کر دیا جن میں بلا منظوری سکول اور دکانیں چلائی جا رہی تھیں۔ ایف ڈی انتظامیہ کی طرف سے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ رہائشی پلاٹس کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے سلسلے میں قواعد و ضوابط کے تحت باقاعدہ منظوری حاصل کریں وگرنہ مزید خلاف ورزیوں پر ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں