FDAکا غیر قانونی کمرشلائزیشن کیخلاف کریک ڈائون

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف بھرپور کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسفٹ ٹیم نے مدینہ ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے بلا منظوری کمرشلائز یشن پر 19پلاٹس کو سر بمہر کر دیا اور قصور والوں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے حکم دیا کہ غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ افیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مدینہ ٹائون میں مختلف جائیدادوں کی صورتحال کو چیک کیا تو ایکس بلاک میں مختلف رقبہ جات کے 19 پلاٹسں کی بلڈنگز میں غیر قانونی تعمیرات اور بلا منظوری دکانیں یا دیگر کاروباری عمارتین بنائی گئی تھیں جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا گیا اور مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی جائیدادوں کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے لئے باقاعدہ منظوری حاصل اور طے شدہ واجبات ادا کریں بصورت دیگر وہ ان عمارتوں میں کاروباری سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکیں گے اور انہیں بھاری جرمانوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے انتباہ کیا گیا ہے کہ رہائشی عمارتوں میں کاروباری سرگرمیاں جاری کرنے کے لئے جائیدادوں کی کمرشلائزیشن کی باقاعدہ منظوری حاصل کریں اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیمیں اپنے دائرہ کار علاقہ غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں