FDAکا غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کردیاگیاہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ستیانہ روڈ پر دو غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے موقع پر موجود دفاتر کوسربمہر کردیا اور تعمیراتی ودفتری سامان قبضہ میں لے لیاگیا،ڈویلپر ز کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوادیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر میاں قمر شہزاد کی سربراہی میںانسپکٹر اسلم انصاری ودیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کی تو ستیانہ روڈ پر ایگزیکٹو بلاک ماڈل سٹی اور پیرا مائونٹ سٹی کے ناموں سے دو غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش کی جارہی تھی جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دفاتر کو فوری طور پر سیل کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں