FDAکا غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ستیانہ روڈ پر چار غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش ناکام بنا دی اس دوران تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کو سربمہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں ہائوسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو ستیانہ روڈ پر سٹی ہومز، سفائر انکلیو، بلاسم ایونیو اور پام سٹی کے ناموں سے چار غیرقانونی سکیموں کے قیام کی کوشش کی جا رہی تھی جن کے خلاف فوری آپریشن کرکے غیرقانونی طور پر تعمیرں کی گئی چار دیواروں،جنگلوں اور دیگر تعمیرات ڈھانچوں کو مسمار اور موقع پر موجود دفاتر کو سربمہر کر دیا گیا۔ ڈویلپرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ہائوسنگ سکیموں کے قیام کے لئے تمام تر قانونی اور محکمانہ تقاضے پور ے کر کے ایف ڈی اے سے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں پر قصورواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جاسکتے ہیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہائوسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے یاسرمایہ کاری کرنے سے قبل اسکی قانونی حیثیت ضرور چیک کر لیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی قسم کی پریشانی یا مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کے شعبہ ٹائون پلاننگ سے رابطہ کیاجا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں