FDAکا ڈیفالٹر ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن تیز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ڈیفالٹر ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفور سمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واجبات ادا نہ کرنے کی پاداش میں ملت روڈ پر تین ہائوسنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر کر دیا اور ڈویلپرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ذمے واجبات فوری طور پر جمع کرائیں بصورت دیگر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے انتظامیہ کے طرف سے بعض ہائوسنگ سکیموں کے نادھندہ ڈویلپرز کو واجبات جمع کرانے کے بار بار نوٹسز جار ی کئے گئے لیکن تعمیل نہ کی گئی جس پر ڈی جی ایف ڈی اے نے ڈائریکٹر ٹان پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دیکر نتیجہ خیز ریکوری مہم شروع کرنے کی ہدایت کی اس سلسلے میں اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ملت روڈ پر واقع ہائوسنگ سکیموں کے نادھندہ ڈویلپرز سے واجبات جمع کرانے کے لئے رابطہ کیا لیکن انہوں نے لیت و لعل سے کام لیا جس پر چک نمبر 121 اور چک نمبر 196رب کی اراضی پر قائم ہائوسنگ سکیموں کمال ولاز، ایس ایم ڈی سٹی اور جے ایم ویلی کے دفاتر کوسیل کر دیا گیا اور ڈویلپرز کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ تمام تر بقایاجات بلاتاخیر یکمشت جمع کرائیں بصورت دیگر بھاری جرمانوں کے علاوہ مزید قانون کارروائی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں