FDAکمپلیکس میں محفل مشاعرہ کل ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے ایف ڈی اے کی طرف سے شاندار محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ” حصول آزادی سے تحفظ آزادی” کے موضوع پر یہ مشاعرہ سوموار 11 اگست کو دو بجے دن ایف ڈی اے کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔ قائمقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ معروف شاعر نصرت صدیقی صدارت کریں گے۔ محفل مشاعرہ کی میزبانی کے فرائض مقامی شاعر شہزاد بیگ انجام دیں گے۔ شعراء کرام میں عارف حسین بخاری، عدنان بیگ، ناصر مجید،خاور جیلانی، اشفاق بابر، کوثر علی گل، حمید شاکر، فوزیہ شیخ اور کومل جوئیہ ملتان شامل ہیں۔ شعراء کرام منظوم انداز میں وطن سے محبت، آزادی کے تحفظ کے تقاضوں، قومی یکجہتی، ملی اتحاد و یگانگت کی ضرورتوں کو اجاگر اور وطن کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں