FDAکی درخواست گزاروں کو جدید سہولیات کی فراہمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے کے زیر اہتمام جائیدادوں کے حوالے سے مختلف امور میں شفافیت برقرار رکھنے اور درخواست گزاروں کو کاروباری آسانیوں کے لئے ”پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہاسمنٹ”، ”پلس” کے تحت وضع کردہ جدید طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مجوزہ بلڈنگ پلان اور تکمیلی پلان کی منظوری، ٹائون پلاننگ رپورٹ وقبضہ سلپ کے اجرا، اس سے متعلقہ فیسوں / واجبات کی وصولی اور فائلوں پر محکمانہ کارروائی کی صورت حال ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے چیک ہو سکے گی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے یاسر اعجاز چٹھہ نے متعلقہ شعبوں کو ان جدید اصلاحات پر فوری طور پر عملدرآمد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس ضمن میں پہلے مرحلے میں یہ سسٹم ایف ڈی اے سٹی میں نافذ العمل ہوگا۔ حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ آفیسرز اس سسٹم کے تحت اپنے زیر استعمال آئی ڈیز سے ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ون ایف ڈی اے کو آگاہ کریں گے تاکہ اس نظام کی فعالیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈیش بورڈ کے ذریعے کسی بھی کیس پر محکمانہ کارروائی کی تازہ ترین صورتحال اور فیسوں /واجبات کی وصولی کو چیک کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں