FDAکی ڈیفالٹر ہائوسنگ سکیموں کیخلاف بھرپور مہم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ڈیفالٹر ہائوسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شیخوپو ر ہ روڈ پر تین ہائو سنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر کر دیا اور ڈویلپرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ بقایہ جات فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے مختلف ہائوسنگ سکیموں کے نادہندہ ڈویلپرز کو واجبات جمع کرانے کے لئے بار بار نوٹسز جاری کیے گئے جن کی تعمیل نہ کی گئی جس پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دے کر نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ افیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے شیخوپورہ روڈ پر چک نمبر 197 رب کی اراضی پر قائم ہائوسنگ سکیموں رائل پام، لطیف گارڈن اور حیدر بلاک کے دفاتر کو عدم ادائیگی واجبات کی بنا پر سیل کر دیا اور ڈویلپرز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنے ذمے تمام بقایا جات فوری طور پر بیک مشت ادا کریں بصورت دیگر انہیں اضافی جرمانوں کے علاوہ مزید قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں