FDAکی کارروائی ،غیر قانونی 11پلاٹس سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیموں نے الگ الگ کارروائی کرتے ہوئے مختلف رہائشی کالونیو ں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن پر گیارہ پلاٹس کو سربمہر کردیا جبکہ موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ میں آپریشن کے دوران پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹان پلاننگ اسما محسن اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر فاران صدیق ہاشمی کی سرپرستی میں بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹرز اسلم انصاری،رضوان چیمہ، اسلم گجر، ثنا اللہ و دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی ٹیموں نے الگ الگ کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کمرشلائزیشن اور واجب الادا فیسو ں کی عدم ادائیگی پر گلشن کالونی میں پلاٹ نمبر 38، 39، 40، 41اور 42جبکہ گلفشاں کالونی میں اے بلاک کے پلاٹ نمبر1،2،3،129،131ڈی بلاک کے پلاٹ نمبر 292کو سربمہر کر دیا۔دوسری کارروائی میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ میں آپریشن کر کے دکانداروں کی طرف سے تجاوز کر کے تعمیر کئے گئے،دھڑوں، کانٹرز، ریمپ اور دیگر ناجائز تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا جبکہ قصوروار دکانداروں کے خلاف چالان بھی سپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں