FDAکی کالونیوں،کمرشل مارکیٹوں میں کثیر المنزلہ عمارات میں فائر سیفٹی اقدامات کی نگرانی کی جائے،آصف چوہدری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات کی تعمیل میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے حکم دیا ہے کہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں کثیر المنزلہ عمارات میں فائر سیفٹی اقدامات کو مسلسل چیک کیا جائے اس سلسلے میں ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ سے مضبوط رابطہ رکھیں۔انہوں نے یہ حکم ایک اجلاس میں جاری کیا جس میں فائر سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت پنجاب کی ہدا یت پر عملدرامد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند،ڈائریکٹر ٹان پلاننگ اسما محسن،ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ہدایت کی کہ بلڈنگ انسپکٹرز کو اپنے اپنے علاقہ میں علاقوں میں متحرک و فعال رکھا جائے اور ملٹی سٹوری بلڈنگز، مارکیز، ہوٹلز ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز، صنعتی یونٹس، ہاسنگ سوسائٹیز، پبلک دفاتر اور تعلیمی اداروں سمیت دیگر کاروباری عمارتوں کو چیک کر کے وہاں آگ ں جانے والے الات کی موجودگی، درست بجلی کی تنصیبات، ہنگامی صورت حال کے دوران خارجی راستوں کو یقینی بنانے اور ممکنہ خطرات و حادثات کا باعث بننے والے دیگر امور کی تدارک کے لئے جائیدادوں کے مالکان میں احساس اجاگر کریں۔ مزید برآں کسی جگہ فار سیفٹی اقدامات میں کمی یا خامی کے بارے میں ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس حکام کو مطلع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عمارتوں میں خدانخواستہ آگ لگنے یا دیگر نوعیت کے حادثات کی پیشگی بنیادوں پر روک تھام کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ متعلقہ محکمہ جات اشتراک عمل سے فائر سیفٹی اقدامات کو کامیاب بنا سکیں۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ بلڈنگ انسپکٹرز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کریں اور ان سے روزانہ انسپکن رپورٹ حاصل کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں