35

FDAکے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں کریک ڈائون

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی پلاٹس کو بلا منظوری کمرشل بنانے پر مدینہ ٹاؤن اور سر سید ٹاؤن میں15 پلاٹس کو سربمہر کر دیا اور مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن کی زیر نگرانی ٹیم نے مختلف رہائشی کالونیوں میں بعض تعمیر ا ت کو چیک کیا تو مدینہ ٹاؤن میں دس رہائشی پلاٹس اور سر سید ٹاؤن میں پانچ رہائشی پلاٹس کو طے شدہ واجبات کی عدم ادائیگی اور کمر شلا ئز یشن کی منظوری حاصل کئے بغیر تبدیل کر کے کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں