46

FDA انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی سمندری روڈ پر 5ہائوسنگ سکیموں کے دفاتر سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈا ئریکٹر ایف ڈ ی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر غیر منظو ر شدہ ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈان جا ر ی ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفور سمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سمندری ر و ڈپر بلامنظوری قائم کی جانیوالی پانچ ہائوسنگ سکیمو ں کے دفاتر کو سربمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ iiجنید حسن منج نے ان غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن کیلئے ا سٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ا نفو ر سمنٹ ٹیم تشکیل دی جس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سمندری روڈ پر ایف ڈی اے کی منظوری کے بغیر قائم کی جانیوالی ہائوسنگ سکیموں دین پیرا ڈائیز، الائیڈ ہائوسنگ، الفا ہائوسنگ، دین پیرا ڈائیز فیز2، دین پیرا ڈائیز وی آئی پی بلاک کے موقع پر موجود دفاتر کو سربمہر کردیا۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے ڈویلپرز سے کہاگیاہے کہ وہ ہائوسنگسکیموں کے اجرا کیلئے تمام تر قانونی و محکمانہ تقاضے پورا کرکے ایف ڈی اے سے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں پر قصور وار افراد کے خلاف فوجداری مقدمات بھی در ج کرائے جاسکتے ہیں۔ ڈویلپرزکو غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کو مشتہرکرنے اور پلاٹس کی فروخت سے باز رہنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔عوام الناس کو مطلع کیاگیاہے کہ وہ غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں سے ہوشیار رہیں اور پلاٹ خریدنے سے قبل ہائوسنگ سکیم کی قانونی حیثیت ضرور چیک کرلیں یامزید معلومات کیلئے دفتر ایف ڈی اے سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں