5

FDA سروسز اصلاحات ‘ایک اور سنگ میل عبور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے کی سروسز میں جدید اصلاحات کے جاری اقداما ت میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے جس کے تحت اب ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول ہاسنگ کالونیوں کے جائیدادوں کی مطلوبہ ٹائون پلاننگ رپورٹس رئیل ٹائم میں آن لائن سسٹم کے تحت جاری ہو رہی ہے جس سے تیز رفتار سروس ڈیلیوری کے معیار میں اضافہ اور درخواستوں گزاروں کے لئے وقت کی بچت ممکن ہوئی ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک اجلاس میں ایف ڈی اے کی سروسز میں جدید اصلاحات پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈپٹی ڈائریکٹر عبد اللہ نور ودیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ایف ڈی اے کی جائیدادوں کے ریکارڈ کو پنجاب اربن لینڈ سسٹم انحاسمنٹ (پلس)سے منسلک کیا گیا ہے جس سے تمام تفصیلات و کوائف آن لائن ہونے سے محکمانہ کارروائی میں بے حد آسانی ہوئی ہے۔مزید برآں اس سسٹم کی بدولت کسی بھی جائیداد کے بلڈنگ پلان کی منظوری، تکمیلی رپورٹ، کورٹ کیس یا دیگر نوعیت کے امور کو بلا تاخیر چیک کرنے میں مدد ملی ہے اور یہ سسٹم ایف ڈی اے کے تمام شعبوں سے منسلک ہونے سے اب آن لائن شعبہ جاتی رپورٹ فی الفور جاری کی جاتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے جدید اصلاحات پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ تیزرفتار سروس ڈیلیوری کے مشن کی تکمیل کے لئے محکمانہ اقدامات میں کسی جگہ رکاوٹ میں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے تمام شعبوں کے انچارج افسران کو ہدایت کی ٹان پلاننگ رپورٹ کے اجرا کے لئے تمام درخواستیں پنجاب اربن لینڈ سسٹم انحاسمنٹ (پلس) کے ذریعے فوری مکمل کریں تاکہ درخواست گزاروں کو فوری ریلیف فراہم کیاجا سکے۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ نے ون ونڈو کانٹر کی سروسز کو مزید مستعد بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ”پلس” کے تحت تمام افسران اپنے الاٹ شدہ ID/Login کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمانہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں