33

FDA کے واجبات ادا نہ کرنیوالوں کی پراپرٹی سیل کرنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریکوری مہم کو مزید تیز کریں اس سلسلے میں ایف ڈی اے کے دیرینہ نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کرکے واجبات کی سوفیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت ایک میٹنگ کے دوران مختلف مدات میں بقایا جات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے دلاور خاں چدھڑ ، ڈائریکٹر فنانس یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹiiجنید حسن منج، ڈائریکٹر ٹان پلاننگ اسما محسن اور دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ریکوری مہم کی سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف ڈی اے کے مالی استحکام کے لیے واجبات کی وصولی میں کوتاہی نہ کی جائے اس سلسلے میں ریکوری کے ٹارگٹس کے حصول کے لئے موئثر حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کریں تاکہ ادارہ کے ذرائع آمدن متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بقایا جات کی وصولی کے لئے قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں اور بار بار نوٹسز کے باوجود واجبات ادا نہ کرنے والے مالکان کی پراپرٹی کو سیل کر کے ان کی خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کریں۔ ڈائریکٹر جنرل نے افسران سے کہا کہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کریں اس ضمن میں مانیٹرنگ کے لئے فیلڈ سٹاف کو فعال رکھا جائے۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ ریکوری مہم کی نگرانی کے ذریعے متعلقہ سٹاف کی روزانہ کارکردگی کا جائزہ لیں اور ناقص کارکردگی کی صورت میں قصورواروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں