FIAکا طلبی کے جعلی نوٹسز کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام

راولپنڈی(بیوروچیف) ایف آئی اے نے طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی یا مشتبہ طلبی نوٹسز کے اجرا کو روکنے اور نظام کو مزید شفاف بنانے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام مینوئل اور دستی طور پر جاری کیے جانے والے طلبی نوٹسز کا اجرا بند کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق اب دفعہ 160 کے تحت جاری ہونے والے تمام طلبی نوٹسز صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے اور ہر نوٹس پر ایک منفرد اور قابلِ تصدیق کیو آر کوڈ درج ہوگا۔ اگر کسی شہری کو دستی، مینول یا کسی بھی ایسی شکل میں نوٹس موصول ہو جس پر کیو آر کوڈ موجود نہ ہو تو اسے مشکوک تصور کیا جائے۔ایف آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے مشکوک نوٹسز کی فوری اطلاع complaints@fia.gov.pk پر ای میل یا ہیلپ لائن 1991 پر دیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شفافیت اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں